پتور، 12 / اکتوبر (ایس او نیوز) اپن انگڈی میں اینجیرا کے قریب آج صبح ایک پرائیویٹ بس بے قابو ہو کر گہری گھاٹی میں گر گئی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی ۔
ہلاک ہونے والے ڈرائیور کا نام بھرت بتایا جاتا ہے ۔ بس کنڈکٹر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت بس مسافروں سے خالی تھی اور صرف ڈرائیور اور کنڈکٹر ہی اس میں موجود تھے ۔